امریکی عدالت نے سفری پابندی کا نیا حکم نامہ بھی معطل کردیا

09:19 AM, 16 Mar, 2017

واشنگٹن: امریکی ریاست ہوائی کے ڈسٹرکٹ جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر بھی معطل کردیا۔ٹرمپ نے نئے صدارتی حکم نامے پر رواں ماہ کے آغاز میں دستخط کیے تھے۔۔جس میں چھ مسلمان ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگائی گئی تھی۔۔ان میں ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل تھے۔۔تاہم عدالت کے احکامات کے جواب میں وائٹ ہاو¿س سے تاحال کوئی بیا ن سامنے نہیں آیا۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا حکم نامہ رواں ماہ 6 مارچ کو جاری کیا تھا، جس میں پرانے حکم نامے کے برعکس عراق کے شہریوں پر سفری پابندیوں کو ہٹایا گیا تھا۔نئے حکم نامے میں امریکا کے مستقل رہائشی (گرین کارڈ ہولڈرز) اور پہلے سے قانونی ویزہ رکھنے والوں سے بھی سفری پابندیاں ہٹائی گئی تھیں۔
انہیں اس عرصے کے دوران امریکی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔نئے حکم نامے کے مطابق شامی شہریوں پر بھی امریکا میں داخلے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی نہیں ہوگی جیسا کہ ٹرمپ کے پہلے حکم نامے میں تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے کو امریکی ریاست ہوائی نے رواں ماہ 9 مارچ کو ہونولولو کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں