ایران سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری 

12:55 PM, 16 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران:ایران سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔  ایرانی حکومت  نے اپنی سرزمین پر پنپنے والی  دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا ۔گزشتہ روز 3 ہزار 437 افغان مہاجرین ایران سے افغانستان بھیجے گئے۔

 افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے خطے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا، افغانستان میں ٹریننگ لینے والے دہشت گرد دوسرے ممالک میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ طالبان کی وزارت برائے مہاجرین  کے مطابق گزشتہ  روز کو 3,437 افغان مہاجرین  ایران سے افغانستان بھیجے گئے ۔

غیر قانونی  تارکین وطن  افغانستان کے صوبے  نمروز میں شاہراہ ریشم کے ذریعے افغانستان میں داخل ہوئے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں داخلے  کو روکنے کیلئے سخت اقدامات لینے کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں