ارون دھتی رائے پر بھارت میں انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا

ارون دھتی رائے پر بھارت میں انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا

ممبئی :ارون دھتی رائے پر بھارت میں انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔14 سال پہلے ارون دھتی رائے نے 2010 میں نئی دلی میں کشمیر پر منعقدہ تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔ بھارتی فوج نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا اور کشمیر کی آزادی کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے۔

 بھارت میں ممتاز مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف انسداد دہشتگردی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بکر پرائز کا اعزاز حاصل کرنے  والی 62 سالہ بھارتی مصنفہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں، قوانین اور معاشی عدم مساوات کے خلاف مودی حکومت کی کڑی ناقد رہی ہیں۔