اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تاجک صدر امام علی رحمٰن نے بھی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی، رابطوں کے ذریعے تعلقات بڑھانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔تاجک صدر امام علی رحمٰن نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔