لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں: احسن اقبال

 لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں: احسن اقبال

لاہور:وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک بیان میں کہاکہ  لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آ چکی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ   بانی پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور فساد کی سیاست ہے اور ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مصنف کے بارے میں