ایم کیو ایم کی سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات ،  4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

08:15 AM, 16 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :ایم کیو ایم نے  4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی  ہے۔ یہ کمیٹی سیاسی وحکومتی معاملات پر مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ 

بہادر آباد کراچی میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز میں ہونے والے اجلاس میں کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور فیصل سبزواری پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ۔

 ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی حکومتی اور سیاسی قائدین سے مختلف مسائل اور معاملات پر ملاقاتیں اور مذاکرات کرے گی۔

مزیدخبریں