حکومت نے اجازت نہ دی تو ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائیں گے ، جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے چیئرمین پی سی بی وہی ہوگا: نجم سیٹھی 

07:23 PM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پیٹرن ان چیف یا زرداری صاحب جسے چاہیں گے وہی چیئرمین ہوگا۔ آئی سی سی کو بتا دیا حکومت نے اجازت نہ دی تو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پیٹرن انچیف یا زرداری صاحب اگر چاہیں گے تو میں بن جاؤں گا ۔نہیں تو ذکا اشرف کا خود خیر مقدم کرونگا ۔ کہتے ہیں وزیر اعظم کی مرضی وہ جس کو مرضی لگا دیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان دو ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گا ۔ نیپال کے علاوہ بھی کسی دوسری ٹیم کے ساتھ پاکستان میچ ضرور کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کوتحریری طورپر کہہ دیا کہ حکومت کی اجازت سے ہی بھارت جائیں گے ۔  ورلڈکپ کےمیچزکہاں کھیلنے ہیں یہ فیصلہ بھی حکومت کرےگی ۔ 

نجم سیٹھی نے کہا ایشیاکپ کےلیے ہائبرڈماڈل منظورہوناہماری کامیابی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل ہماری بات سننے کوتیارنہیں تھی۔ ہمیں اے سی سی کےاجلا س میں بھی نہیں بٹھایاگیا۔ شدیدمحنت کےبعدایشیاکپ کی میزبانی ملی ۔ ایشین اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارت کابہت زیادہ اثرہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی میڈیا نے غلط خبریں چلائیں۔ ہائبرڈ ماڈل ایک حل ہے کوئی بلیک میلنگ نہیں، ہائبرڈ ماڈل کی ہماری تجویز کو تسلیم کرلیا گیا۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ بھارت کی تجویز تھی پورا ایشیاء کپ ایک ہی نیوٹرل وینیو پر کرایا جائے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی پریس ریلیز میں ہائبرڈ ماڈل کا لفظ استعمال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ کسی کی کوشش تھی کہ ہائبرڈ ماڈل کو ورلڈ کپ سے لنک کیا جائے۔ گزشتہ 3 ہفتے سے ایشیا کپ، ایشا کپ، ایشیا کپ چل رہا تھا۔  یہاں بیٹھے دوست کہہ رہے تھے کہ میں بھارتی میڈیا سے بات کررہا ہوں۔ 

مزیدخبریں