اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں : وزیر اعظم  شہباز شریف

06:57 PM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کی مسلم لیگ  میں کوئی جگہ نہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ آج بھی سینگ پھنسے ہوئے ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص نے کشمیر پر سودے بازی پر نریندر مودی کے گیت گائے ۔ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا چپہ چپہ ترقی کررہا تھا ۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کیخلاف  باتیں کرنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ اسحاق ڈار نے معیشت کیلئے محنت کرکے اپنی صحت خراب کردی  ۔ نوازشریف پاکستان کی قسمت بدل دے گا،آئیں گے تو پاکستان میں سیاسی نقشہ بدل جائےگا۔ 

مزیدخبریں