دبئی میں آصف علی زرداری کی آنکھ کا آپریشن 

06:35 PM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی : سابق صدر آصف زرداری کا دبئی میں   آنکھ  کا کامیاب  آپریشن  ہوا۔ ترجمان سابق صدر کی طرف سے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ئگی ہے۔ 

ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عوام کی دعاؤں سے صدر آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہیں۔  سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت دبئی میں ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں کچھ ہفتے کیلئے ڈیرہ جمانے کے بعد اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے جہاں ان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں