حکومت کی تمام کوششیں ناکام ، مہنگائی میں اضافہ

حکومت کی تمام کوششیں ناکام ، مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی شرح 34.96 فیصد تک جا پہنچی، ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔  مہنگائی کی شرح میں 0.20 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔  حالیہ ہفتے میں چینی 5 روپے 6 پیسے فی کلو اور بیس کلو آٹے کا تھیلا 44 روپے 34 پیسے مہنگا ہوا

رپورٹ کے مطابق دہی میں 3 روپے 16 پیسے فی کلو اور دودھ ایک روپے 87 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا  جبکہ ایک ہفتے میں دال ماش 5 روپے 62 پیسے فی کلومہنگی ہوئی۔  لہسن ایک ہفتےمیں 3 روپے 83پیسےفی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے بیف 3 روپے 14 پیسے، مٹن 4 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ آلو، چاول نمک سمیت دیگراشیابھی مہنگی ہوئیں

ادارہ شماریات نے بتایا  ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پیاز5 روپے 5 پیسے، انڈے 12 روپے 71 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 115 روپے 61 پیسے فی کلو، دال مونگ 5 روپے 54 پیسے، دال چنا3  روپے 59 پیسے فی کلو اور زندہ مرغی5 روپے 14 پیسے فی کلوسستی ہوئی۔ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

مصنف کے بارے میں