اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
مریم نواز شریف چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ عطا تارڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔
اسحاق ڈار صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور اور سیکرٹری خزانہ بلامقابلہ منتخب ہوئے۔مریم اورنگزیب کو پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیاگیا ہے ۔