حماد اظہر  کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع

05:37 PM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: اینٹی کرپشن نے سابق وزیرحماد اظہر کے خلاف کروڑوں روپے کے کرپشن کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے خلاف اینٹی کرپشن نے شیخو پورہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حماد اظہر کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیر نے ایفکو سٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن  فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ایفکو کی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے دیگر ذمہ داران کا تعین دوران تفتیش کیاجائے گا۔

مزیدخبریں