کیا گورنر خیبر پختونخوا کو ہٹایا جا رہا ہے؟ وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات 

04:44 PM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں اہم قومی سیاسی و معاشی امور پر گفتگو کی گئی ۔ 

ایوان وزیر اعظم میں ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی جن کا تعلق جے یو ۤآئی سے ہے کے خلاف اتحادی جماعتوں نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے  اور خبریں آ رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مطالبے پر انہیں عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں