چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتا 

04:32 PM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہوگئے اعظم خان کےاہل  خانہ نے تھانہ کوہسار میں درخواست دیدی۔ 

نیو نیوز کے مطابق درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے ۔ 

اہلخانہ کی طرف سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل فون بھی بند ہے اور ان سے رابطہ نہیں ہورہا لہٰذا انہیں تلاش کیا جائے۔ 

مزیدخبریں