آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ایک اور کارنامہ ، آن لائن خریداری کے دوران کپڑے ٹرائی کرنے کی سہولت متعارف

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ایک اور کارنامہ ، آن لائن خریداری کے دوران کپڑے ٹرائی کرنے کی سہولت متعارف
سورس: File

کیلیفورنیا:گوگل نے ورچوئل ٹرائی آن کا ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ گوگل کا نیا اے آئی ماڈل صارف کو آن لائن کپڑوں کی خریداری سے پہلے پسندیدہ کپڑوں کو عملی طور پر آزمانے کی اجازت دیتا ہے۔

گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نے ملبوسات کے لیے ورچوئل ٹرائی آن کا اعلان کیا۔ یہ  ایک نئی خصوصیت ہے جو آپ کو دکھاتی ہے کہ مختلف جسمانی اشکال اور سائز والے اصلی ماڈلز پر کپڑے کیسےنظر آتے ہیں۔

گوگل نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے ہمارے خریداری کےآرٹیفیشل انٹیلی جنس محققین نے ایک نیا تخلیقی آے آئی ماڈل تیار کیا جو لوگوں پر لباس کی زندگی کی طرح کی تصویر کشی کرتا ہے جس کا مقصد آن لائن شاپنگ میں انقلاب لانا ہے۔ 

اے آئی محقیقن نے کہا کہ ہمارا نیا جنریٹو اے آئی ماڈل ایک تکنیک کا استعمال کرتا ہے جسے ڈفیوژن کہتے ہیں تاکہ صارف کو یہ دکھایا جا سکے کہ لوگوں اور پوز کی ایک وسیع رینج پر کپڑے کس طرح کے نظر آتے ہیں۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل چھوٹے ترین سائز (XXS) سے 4 گنا بڑے( 4XL )سائز تک کے سائز میں حقیقت پسندانہ تصویر کشی کرتا ہے۔تیار کردہ ورچوئل ٹرائی آن ماڈل مختلف جسمانی سائز اور شکلیں دکھاتے ہیں جس سے صارفین کے لیے خریداری کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

 گوگل نے اس فیچر کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا کہ 42  فیصد آن لائن خریدار ، خریداری نہیں کرتے کیونکہ وہ ماڈلز کے ذریعے اپنے سائز کی کوئی نمائندگی محسوس نہیں کر پاتے جبکہ  تقریباً 59 فیصدعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ ماڈل کے مقابلے میں شے ان پر مختلف نظر آتی ہے۔

یہ ورچوئل ٹرائی آن فیچر ایک جامع اور زیادہ ذاتی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ خصوصیت اعلیٰ برانڈز بشمول Anthropologie, LOFT, H&M and Everlane پر دستیاب ہے۔ گوگل اس فیچر کو مزید برانڈز تک پھیلانے کے ساتھ ساتھ مردوں کے کپڑوں کے لیے بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تاہم، ماڈل ابھی تک کامل نہیں ہے،  گوگل نے بتایا کہ اسے کچھ مزید اپ گریڈ کی ضرورت ہے جو جلد ہی متعارف کرائے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں