جہلم : پی ٹی آئی کے سابق ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی دونوں الیکشن لڑوں گا۔ میرے مقابلے میں آنے والے کونسلر بھی نہیں بن سکتے ۔
اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ جہلم سے قومی و صوبائی الیکشن لڑوں گا۔ ہمیشہ قومی سیاست کی ہے، جہلم سے زیادہ تر سیاستدان کونسلر لیول کے ہیں۔پہلے پاکستان کا سوچنا ضروری ہے پاکستان میں استحکام ہو گا تو سیاست ہو گی۔
فواد چودھری نے کہا کہ سروے وہ کروا رہے ہیں جن کو سیاست کی اے بی سی نہیں آتی۔ چند ماہ دیں پتہ چل جائے گا کہ جہلم کے غیور عوام کس کے ساتھ ہیں۔ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کا فن ہے۔میرے اوپر ایک روپے کی کرپشن کا بھی الزام نہیں۔پاکستان میں یہ مثال کہیں اور نہیں ملے گی۔