ریاض: سعودی عرب نے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے کووِڈ ویکسین کے اصول کو ختم کر دیا۔ تاہم حکام وائرس سے متعلق پیش رفت کی نگرانی جاری رکھیں گے۔
سعودی حکام کی جنانب سے کہا گیا کہ سعودی شہری جو اپنے ملک سے باہر پرواز کر رہے ہیں، انہیں اب کوویڈ 19 ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سعودی پریس ایجنسی پر شائع ہونے والی ایک ایڈوائزری کے مطابق، وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ سعودی شہریوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کی ضرورت کے بغیر مملکت سے باہر سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ایک رپورٹ کی بنیاد پر لیا گیا ہے جو مقامی اور عالمی سطح پر مستحکم کوویڈ کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد صحت کے حکام کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ تاہم حکام وائرس سے متعلق پیش رفت کی نگرانی جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب 2022 سے اپنے کوویڈ قوانین میں نرمی کر رہا ہے اور اس سال کے شروع میں اس نے تین سالوں میں پہلی بار حجاج کی تعداد اور عمر کی حد پر پابندی ہٹا دی۔