103 سالہ معمر خاتون کو حج پر جانے کی اجازت مل گئی

01:37 PM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک
103 سالہ معمر خاتون کو حج پر جانے کی اجازت مل گئی

کردستان: زیادہ عمر کے باعث مسلسل تین مرتبہ انکار کے بعد عراقی کردستان کی رہائشی رابی علی کو اس سال حج ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق رابی علی کی عمر 103 سال ہے اور عراقی کردستان سے بیت اللہ شریف کی زیارت کے لیے جانے والوں میں وہ سب سے معمر ہیں

 رابی علی نے اسلام کے پانچویں ستون حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت ملنے پر بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر یا دیگر وجوہات کی وجہ سے انکار کے تین سال بعد حج کرنے کا موقع ملنے پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے آخر کار اب میں حج کی ادائیگی کے لیے سفر کروں گی اور ارض مقدس کی زیارت کروں گی۔

کردستان کے علاقے میں حج مشن کے میڈیا اہلکار کاروان سٹونی نے تصدیق کی کہ معمر رابی علی عراق کے کردستان علاقے میں خانہ کعبہ کی معمر ترین حجاج ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کے لیے عمر کی شرط ختم کی گئی تو ان کے لیے بھی حج کے لیے منظوری حاصل ممکن ہوگیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق رابی علی عراق کے کردستان علاقے کی پہاڑیوں کی بلندیوں پر ضلع جومان میں ایک پرانے گھر میں رہتی ہیں۔ ان کے گھر سے عراق کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی نظر آتی ہے۔ ان کے شناختی کارڈ پر ان کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1920 درج ہے۔

مزیدخبریں