راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جارہی ہے۔ آئی ایم ایف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے لیکن حکمران دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔
سابق وزیر ریلوے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پوری دنیا ہمیں سمجھانے کی کوششیں کررہی ہے، لیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں۔ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جارہے ہیں۔آئی ایم ایف دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے لیکن حکمران دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،حکمران چاہتے ہیں ملک میں معاشی ایمرجنسی لگا سکیں۔ڈیفالٹ گھر کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کہتاہےآئی یم ایف جیوپالیٹکس کررہاہےہمیں سری لنکابنانےکےبعد مذاکرات کرےگا۔ملک بوستان کہتاہےڈالر370تک جاسکتاہے اس سے معلوم ہوتا ہے کے شہبازشریف کی آئی ایم ایف کےہیڈسے ایک گھنٹے کی فون پرگفتگو خاک میں مل گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکاغیرذمہ دارنہ بجٹ اُسکی زبان کاساتھ نہیں دےرہ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کاعملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نے کردکھایا۔ ممبر کسی کی کیا خدمت کریں گے ان کوخود خدمت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ عوام کا ووٹ 3لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہوگیا۔ اکثریت کےباوجود جماعتی اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں بن سکا۔ وقت بتائے گا میئر کی سیٹ کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دورکرکے کیا کھویا کیا پایا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف الیکشن کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عوام خود کشیاں کررہی ہے، حکمران غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ لطیف کھوسہ جیسے نامور وکیل کے گھر پر حملہ خطرے کی گھنٹی ہے، ایسا لگتا ہے کہ کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔