پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ مصنوعی آکسیجن کے بغیر نانگا پربت سر کرنے کے لیے پرعزم

11:53 AM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ  نے کہا کہ وہ نانگا پربت  چوٹی کو بغیر آکسیجن کے سر کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ جانے کے لیے چلاس سے روانہ   ہو گئے۔

ساجد سد پارہ نے کہا کہ ہم آخر چلاس پہنچ گئے۔ کچھ سڑکیں بند  ہونے اور ڈیم کی تعمیر کے کام کی وجہ سے ہماری طے شدہ آمد میں تاخیر ہوئی۔ اب ہم سحری، بیس کیمپ کی طرف جائیں گے۔

   ساجد سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ پر   پیغام میں بتایا کہ وہ نیپالی کوہپیمائی  کمپنی سے منسلک کوہپیماؤں کی رہنمائی بھی کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق  وہ آیندہ ماہ  دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ نانگا پربت کی چوٹی سر کرلیں گے۔

ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں  مصنوعی آکسیجن  کے بغیر سر کرنا چاہتے ہیں ۔ان میں سے  وہ اب تک ایوریسٹ، کے ٹو، گیشربرم 1، گیشربرم 2، مناسلو اور اناپورنا سمیت  6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن کے سر کر چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ساجد سدپارہ  2021 میں ماؤنٹ ایورسٹ  سر کرنے کے دوران وفات پانے والے پاکستانی لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ہیں۔

مزیدخبریں