کراچی: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر گہرے اثرات پڑرہے ہیں۔ یہاں موسمیاتی تبدیلی پرنوٹس نہیں لیا جاتا، ہر کسی کا فوکس صرف سیاسی گفتگو پر ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے نیو پاکستان میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کیلئے وسائل کم ہیں۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے گہرے اثرات پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئےدرختوں کی کٹائی کو روکنا ہوگا۔ لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیندہ ماہ سے ملک میں مون سون کی بارشیں ہوں گی، صوبائی حکومتیں کو چاہیئے کہ وہ حالات پر قابو پانے کے لیے تیار رہیں۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ اللّٰہ کا فضل ہے کہ ہم بپر جوائے طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، بحیرۂ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا۔
شیری رحمٰن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے، کہاں کہاں ہم پہنچیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعۂ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا۔