750 سالہ برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون لارڈ چیف جسٹس مقرر

750 سالہ برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون لارڈ چیف جسٹس مقرر
سورس: File

لندن: سینئرجج ڈیم سو کر برطانوی تاریخ کی پہلی خاتون لارڈ چیف جسٹس بن گئیں۔ برطانیہ کی 750 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی  خاتون کو انگلینڈ اینڈ ویلز کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیم سورکر کی تقرری خواتین ججوں کی 35 فیصد تعداد مکمل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔  ان کی تقرری کا اعلان کنگ چارلس کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ وہ رواں برس یکم اکتوبر کوعہدہ سنبھالیں گی۔

ڈیم سوکر نے 1987 میں بطور وکیل کوالیفائی کیا اور 2009 میں بطور کرمنل جج تعینات ہوئیں بعد ازاں 2013 میں وہ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہو گئیں۔ 

مصنف کے بارے میں