واشنگٹن: ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی سیاست میں مداخلت کے الزامات جھوٹے ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کا ہے۔ عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا اہم کردار ہے۔ تمام ممالک کو صحافیوں اور میڈیا کا احترام کرنا چاہیئے۔