سمندری طوفان' انتہائی شدید' سے' شدید' میں تبدیل، راجستھان میں بارشوں کی پیشگوئی

09:51 AM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

گجرات: سمندری طوفان بپرجوائے کی کیٹیگری انتہائی شدید سے شدید میں بدل گئی۔ طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہو کر 105 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں تباہی مچادی جس سے مقامی لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

گجرات کے شہروں دوارکا اور موربی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ ساحلی علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان سے گجرات میں 527 سے زائد درخت جڑ سے اُکھڑ گئے جبکہ 3 ہزار 672 سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے۔

مزید براں بجلی کے کھمبے گرنے سے گجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ سیکڑوں ٹرینوں کو 18 جون تک کینسل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے کی کیٹیگری انتہائی شدید سے شدید میں بدل گئی ہے۔ آج طوفان کا زور مزید ٹوٹنے اور راجستھان میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں