سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ

09:44 AM, 16 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق گورنر پنجاب  اور سینئر وکیل  لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افرادنے پستول اور کلاشنکوف سےسات فائر کر دیے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اعتزاز احسن نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ گیراج میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اویس شفیق سمیت  پولیس اور ایلیٹ فورس  کی بھاری نفری سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے اور گھر باہر موجود گولیوں کے خول اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی۔

اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلاء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

حملے پر ردعمل  میں لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں، موقف سے پیچھے نہیں ہٹو ں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئی جی پنچاب نہیں آئیں گےمیں مقدمہ درج نہیں کر اوں گا۔

دوسری جانب سنیئر قانون دان اعتزاز احسن اظہار یکجہتی کے لئے لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مزیدخبریں