کراچی: این ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ سندھ کی ساحلی پٹی سے تباہی کے خطرات ٹل گئے تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہےکہ طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10سے 15فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کیٹی بندر اور اطراف میں لہریں 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔
حکام کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ہے۔
جبکہ دوسری جانب ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ہوائیں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں 2 سے 2.5 میٹر تک لہریں بلند ہوسکتی ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کی ساحلی پٹی سے تباہی کے خطرات ٹل گئے تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے۔
سمندری طوفان بپر جوائے نے انڈین گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کر لیا ہے، جو کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔ طوفان پہلے کمزور ہو کر سائیکلونک طوفان اور پھر آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو نے کی توقع ہے۔#NEOCNDMAPAK
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 16, 2023
Source: Windy pic.twitter.com/s09eubpdnr
این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کرلیا۔