لاہوریوں کے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے ،بارش نے موسم سہانا کر دیا 

11:49 PM, 16 Jun, 2022

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پر ی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،گرمی کے ستائے عوام نے پہلی بارش کے بعد سکھ کا سانس لیا ،تیز آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما میں بارش کی ایک ایک بوند کو ترسنے والے لاہور بالآخر پر ی مون سون کی پہلی بارش دیکھتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے ،لوگ موسم کو انجوائے کرنے کیلئے گھروں کی چھتوں اور محلوں میں باہر نکل آئے ۔گرمی کے ستائے عوام کے چہرے کھل اُٹھے ۔

لاہورشہر میں تیز آندھی سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا ،آندھی آور گرد آلود ہوائوں سے لیسکو کے 230 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے،فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ،والٹن روڈ ،چونگی امرسدھو، نشتر کالونی، مانوانالہ ،جیا موسی، رحمان گارڈن، بلال کالونی، سمن آباد، شاہدرہ، راوی روڈ ،آر اے بازار، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، علی پارک کے متعدد علاقوں میں بجلی بندہوگئی ۔

مزیدخبریں