لاہور:ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،راولپنڈی اور مری میں بارش کے ساتھ ژالہ باری،مانسہرہ ، کرک اور لکی مروت میں بھی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔
ابرکرم برستے ہی گرمی کا زور ٹو ٹ گیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور ،جہلم ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، قصور،شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے ،اس کے علاوہ ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، بھکر ، لیہ ، مظفر گڑھ میں بارش جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔