کراچی ضمنی انتخاب : ٹی ایل پی سے سخت مقابلے کے بعد ایم کیو ایم نے میدان مار لیا

10:50 PM, 16 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم  نے میدان مار لیا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ تیسرے نمبر پر رہی۔

نیو نیوز کے مطابق این اے 240 کے تمام 309 پولنگ سٹیشنز  کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے۔  ایم کیو ایم پاکستان کے محمد ابوبکرنے 10683 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے۔ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے کر دوسرےنمبرپر ہیں۔

مزیدخبریں