اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ،بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی جس کی منظور ی نیپرا نے بھی دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی ،ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی،نیپرا کے مطابق اتھارٹی نےڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد صارفین کے لئے 1روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گا ،اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ تک لاگو رہے گی ۔