مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کی گاڑی کو حادثہ ،شدید زخمی 

09:35 PM, 16 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

شکرگڑھ:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما دانیال عزیز چودھری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق ان کی گاڑی کو بھجنہ سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والے مزدا گاڑی نے ٹکر مار دی ۔حادثہ میں دانیال عزیز شدید زخمی بازو ٹوٹ گیا۔دانیال عزیز کے ساتھ گاڑی میں سوار دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد دانیال عزیز اور دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔  

وزیراعظم شہباز شریف کا   دانیال عزیز کےروڈ حادثے میں زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا ۔اور کہا کہ دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیز  کےعلاج معالجے  کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ 

مزیدخبریں