اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کی رات 9 بجے پوری قوم کو پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق عمران خان نے لوگوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہری مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور اس امپورٹڈ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں۔ ہر کوئی اپنے گھروں سے نکلے اور احتجاج ریکارڈ کرائے۔
واضح رہے کہ اتحادی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے اور غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرول 234 اور ڈیزل کی قیمت 260 روپے کردی ہے۔