کراچی ضمنی انتخاب ،علامہ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی: ترجمان، قائمخانی کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا: پی ایس پی

05:42 PM, 16 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب  میں مختلف علاقوں میں کشیدگی لانڈھی 6 نمبر پر  ٹی ایل پی کے سربراہ کے قافلے پر فائرنگ کی  گئی ۔

ٹی ایل پی ترجمان کا کہنا ہے کہ علامہ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کے  بعد علاقے میں  بھگدڑ مچ گئی ۔حالات کشیدہ  ہیں۔ علاقے میں خوف  و ہراس  پھیل گیا ہے۔ 

دوسری طرف  پی ایس پی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی جس سے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ افتخار عالم بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں