ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے 2 ماہ میں بیڑا غرق کر کے ملک کو امریکہ کی کالونی بنا دیا ہے :یاسمین راشد 

04:55 PM, 16 Jun, 2022

لاہور :پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں،اضافہ فی الفور واپس لیا جائے،امپورٹڈ حکومت اپنے آقاوں کے اشارے پر چل رہی ہے ،حکمران آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 202ساہیوال کے ضمنی میں انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا تھا،حکومت نے مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا سازشی حکومت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی پلان نہیں ،نون لیگ کی تجربے کار ٹیم نے ملک کا دو ماہ میں بیڑا غرق کر کے ملک کو امریکہ کی کالونی بنا دیا،امپورٹڈ حکومت اپنے آقائوں کے اشارے پر چل رہی ہے ،حکمران آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئے ہیں۔اجلاس میں جنرل سیکٹری حماد اظہر ،عندلیب عباس، ڈاکٹر نوشین حامد معراج، ثانیہ کامران سمیٹ دیگر شریک ہوئے ۔

مزیدخبریں