میک اپ تیار کرنیوالی امریکی کمپنی ریولون دیوالیہ ہو گئی

01:17 PM, 16 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: سجنے اور سنورنے کے لئے میک اپ تیار کرنے والی امریکی کمپنی ریولون دیوالیہ ہو گئی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں نئے برانڈز آنے کے بعد ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں ریولیون کی مصنوعات کے لئے جگہ نہیں بچی،کمپنی نے آن لائن کام شروع کیا لیکن وہ بھی نہ چل سکا۔


لِپ اسٹک اور نیل پالش تیار کرنے والی کمپنی کو اپنے مدمقابل برانڈز کے ساتھ سخت مقابلہ تھا جس میں وہ ہار گئی، کمپنی نے بینکوں سے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی سے معذرت کرتے ہوئے دیوالیہ ہونے کی درخواست دائر کر دی۔

مزیدخبریں