جماعت اسلامی کے رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

12:24 PM, 16 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ: جماعت اسلامی کے رہنما فرقان عزیز بٹ قاتلانہ حملے میں  بال بال بچ گئے۔

گوجرانوالہ میں زیرو پوائنٹ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آور نے فرقان عزیز بٹ پر دو گولیاں چلائیں تاہم خوش قسمتی سے گولیاں انہیں نہیں لگیں۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت شواہد اکٹھے کر لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں