کراچی: امریکی ڈالر کی رواں ہفتےمسلسل اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، روپے کے مقابلے میں آج نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے 46 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 206 روپے تک آگیا۔تاہم غیر ملکی کرنسی ڈیلرز کے خدشے کے مطابق چند ہی گھنٹوں بعد امریکی ڈالر نے بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔
انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 1.29 روپے بڑھ گیا اور 207.75 روپے کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/5WvqJcimxu pic.twitter.com/s79fz42ZrW
— SBP (@StateBank_Pak) June 15, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر 206.46 کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی صورتحال مختلف نہیں تھی کیونکہ امریکی ڈالر کی قدر میں 1.50 روپے کا اضافہ ہوا اور دن کا اختتام 208 روپے پر ہوا۔