نئی دہلی: بھارت سے ایک انوکھی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک مرغی نے 6 گھنٹے میں 24 انڈے دے کر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے گاؤں میں ایک مرغی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس کی وجہ مرغی کی انڈا دینے کی رفتار ہے ۔ مرغی نے 6 گھنٹے کے دوران 24 انڈے دینے کے بعد پولٹری ماہرین سمیت سب کو حیران کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح مرغی کے مالک بیجو کمار نے اپنی مرغی کو لنگڑاتے ہوئے دیکھا تو اس نے مرغی کی ٹانگوں پر تیل لگایا جس کے بعد مرغی نے مسلسل انڈے دینا شروع کر دئیے اور محض 6 گھنٹے کے دوران 24 انڈے دے دئیے۔
واضح رہے کہ 8 ماہ کی یہ مرغی ان 23 مرغیوں میں سے ایک ہے جنہیں بیجو اور اس کی بیوی نے سات ماہ قبل بینک لون کے ذریعے خریدا تھا،رپورٹ کے مطابق یہ مرغی وی 380 ہائبرڈ نسل کی ہے ۔