حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا: وزیراعظم

حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے معاہدے کے باعث حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا احساس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کوجلد اعتماد میں لوں گا، ہم جلد معاشی مشکلات سے نکل آئیںگے انشا اللہ۔‘ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا اور پیٹرول 24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 59 روپے فی لیٹر مہنگا کیا۔ 
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے پہلے بھی کئے اب بھی کریں گے، قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کو اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں