لاہور: وزارت خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کیلئے امید کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کا اجلاس برلن میں جاری ہے جس میں گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزارت خارجہ نام گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرامید ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عملدرآمد کیلئے کہا تھا اور پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل کیا بھی ہے۔ سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف وزارتوں، سیکیورٹی ڈپارٹمنٹس کے افسران نے جو کام کیا اس پر اعتماد ہے، دونوں ایکشن پلان کی تکمیل اور آن سائٹ وزٹ سٹیٹس ملنے کیلئے پرامید ہیں۔
وزارت خارجہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے کیلئے پرامید
08:53 AM, 16 Jun, 2022