ٹریفک پولیس نے 74 مرتبہ قانون شکنی کرنے والی گاڑی پکڑلی

09:04 PM, 16 Jun, 2021

لاہور، ٹریفک پولیس نے 74 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑلیا ۔ 

 لاہور میں ای چالان نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 74 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ لی، گاڑی غیرملکی باشندے کے زیر استعمال تھی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر 36 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کاغذات ضبط کرلیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نے 43 بار سگنل، 28 بار اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی اور تین بار ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ مہم میں 20 ہزار سے زائد ای چالان، نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ٹریفک پولیس نے 90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی تھی۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی کے مالک پر 44 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے 41 بار ٹریفک سگنل اور 45 بار اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزیدخبریں