فلم ’’رادھے‘‘ کی ناکامی کو کمال خان نے اپنی کامیابی قرار دیدیا

08:06 PM, 16 Jun, 2021

ممبئی: خود ساختہ ناقد کے آر کے نے معافی مانگنے سے انکار کے بعد ٹوئٹر کی توپوں کا رخ ایک بار پھر سلو میاں کی طرف موڑ دیا ہے۔

کے آر کے نے خود اعتمادی کی انتہا کو چھوتے ہوئے نہ صرف خود کو دنیا کا نمبر ون ناقد قرار دیا بلکہ سلمان خان کی فلم رادھے کو ہونے والے نقصان کا کریڈٹ بھی اپنی ’ تنقید ‘ کو دے دیا۔

خود ساختہ اور نام نہاد ناقد کے آر کے نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی آخری بڑی فلم کو 95 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے، جس کا کریڈٹ دنیا کے نمبر 1 ناقد کو جاتا ہے، آئی لو یو لوگوں‘

کے آر کے کی لفظی جنگ صرف ایک ٹوئٹ تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ اس کے کچھ دیر بعد ہی انہوں نے سلمان خان کا نام لیے بغیر ایک اور ٹوئٹ داغ دی۔ یہ بالی وڈ کا غنڈا بھائی سمجھتا ہے کہ اس کے فینز ہیں، کیا مذاق ہے! اب تیرے فینز صرف مریخ پر بچے ہیں، زمین پر کہیں نہیں ہیں! تو اب اپنی فلم مریخ پر ریلیز کر‘

مزیدخبریں