نئی دہلی ، ہندونوجوان محبوبہ سے شادی کے لئے مسلمان بن گیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں ایک ہندو لڑکے اور مسلمان لڑکی کی فیس بک پر دوستی ہوگئی ۔
وقت گذرنے کے ساتھ بات شادی تک پہنچ گئی ۔ لڑکی کو پتہ تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے ۔ تاہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کے گھر والوں سے یہ بات چھپائی جائے کہ ان کا داماد ہندو ہے ۔
بات آگے بڑھی اور شادی طے ہوگئی لیکن جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب نکاح کے وقت ہندو لڑکا کلمات ادا نہ کرسکا ۔ اور اس کے عربی تلفظ پر موجود افراد کو شک گذرا ۔
لڑکی کے اہل خانہ نے جب شناختی کارڈ کو غور سے دیکھا تو انکشاف ہوا کہ لڑکا تو ہندو ہے ۔
لڑکی کے گاؤں والوں نے لڑکے اس کے دوستوں اور خاندان کے چند افراد کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جہاں دلہن نے اعتراف کیا کہ وہ لڑکے کے مذہب کے بارے میں جانتی تھی۔