دبئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے تحت آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا 10 واں نمبر ہے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جب کہ باوَلنگ رینکنگ میں پٹ کمنز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساوَتھی تیسری نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے تحت پاکستان کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ 10 ٹیسٹ باوَلرز کی رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔