اداکارہ ودیا بالن نے پہلی مرتبہ کتنا معاوضہ لیا تھا

07:34 PM, 16 Jun, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بہت جلد بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے اور اس وقت وہ بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ۔ فلمساز ان کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی فیس کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا ۔ 

بھارتی اداکارہ سے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جب پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار کتنا معاوضہ لیا تھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ پانچ سو روپے معاوضہ ملا تھا ۔ 

اداکارہ کا کہنا تھاکہ ایک ٹورازم مہم کے دوران کام کرنے پر پہلی بار 500  روپے معاوضہ ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پوسٹر کیلئے تصویر کھنچوائی تھی جس میں درخت کے پیچھے کھڑے ہوکر مسکرا رہی تھی۔

ودیا بالن نے کہا کہ فیس کا یہ سفر پانچ سو سے شروع ہوکر اب کروڑوں تک جاپہنچا ہے ۔ 

مزیدخبریں