اسلام آباد،قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ کتاب کے بعد اب بوتلیں پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تقریر شروع کی اس دوران ایک بار پھر شور شرابا شروع ہوگیا۔
اپوزیشن رکن کی جانب سےحکومتی ارکان کی طرف بوتل پھینکی گئی جو حکومتی رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو لگی۔
بوتل اکرم چیمہ کی آنکھ پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 15 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایوان میں شہباز شریف کی تقریر کے نام پر حملوں پر اتر آئی ہے۔