اسرائیلی فوج نے غزہ پر پھر فضائی حملہ کردیا

05:26 PM, 16 Jun, 2021

غزہ, اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پرپھر فضائی حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا گیا۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں نے اسرائیلی فورسز کی سیکورٹی میں ریلی نکالی۔ ریلی کے خلاف فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا۔

اسرائیلی ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد بیت المقدس میدان جنگ بن گیا۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر شیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے بیت اللحم اور غزہ میں مظاہرے کیے گئے۔

مزیدخبریں