کامیاب جوان  اور پیپسی کو   کی جانب سے  پاکستان کا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام شروع

  کامیاب جوان  اور پیپسی کو   کی جانب سے  پاکستان کا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام شروع
سورس: file photo

اسلام آباد،وزیر اعظم کے  کامیاب جوان  اور پیپسی کو   کی جانب سے  پاکستان کا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کے لیے معاہدہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں سب سے بڑے انٹرن شپ پروگرام کی شروعات  کے حوالے سے  وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام  اور پیپسی کو  پاکستان کے  مابین  مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے۔  اس معاہدے کے تحت  ورچوئل انٹرن شپ پروگرام کے تحت پیپسی کو اور اس کے بوٹلنگ پارٹنر ز کی جانب سے ملک بھر کے ایک ہزار طالبعلموں کو انٹر ن شپ کروائی  جائے گئی۔  یہ انٹرن شپ پروگرام  کے ذریعے  طلباء کو  کاروباری ماحول میں تجربہ فراہم کرتے ہوئے  انہیں  پروفیشنل کیریئر میں آگے بڑھنے کے حوالے سے تیار کیا جائیگا۔

پیپسی کو  پاکستان کی جانب سے  نوجوانوں کے لئے  اس اہم  قدم  کا عزم 'روشن کل' کے پلیٹ فارم کے ذریعے ممکن بنا۔   پیپسی کو 'روشن کل' نوجوانوں کے حوالے سے مختص کیا گیا ایک پلیٹ فارم ہے جس کے تحت انٹرنشپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرامز کے ذریعے طلباء کو پروفیشنل تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اپنے اسکل ڈیویلپمنٹ  اور پروفیشنل تربیتی پروگرام کے ذریعے روشن کل نے امل اکیڈمی کے اشتراک کے ساتھ نوجوانوں کو اب تک 5300 پروفیشنل تربیت  حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

پیپسی کو پاکستان اور افغانستان کے  چیف ایگزیکٹیو آفیسر   فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا پیپسی کو ' کے ڈی این اے اور حکومت پاکستان کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کامیاب جوان اور روشن کل پروگرام کے درمیان اشتراک  کے ذریعے  نوجوانوں کی تربیت کے لئے  اہم ترین  مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ 

 پاکستان کے نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا کامیا ب جوان پروگرام تعلیم اور روزگار کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے متعدد منصوبے چلاتا ہے۔ نوجوانوں کے نظریات کو حقیقت میں بدلنے کے لئے بزنس اسٹارٹ اپ میں انکی مدد کرنے اور انٹرنشپ، رضاکارانہ پروگرا موں کا اجراء، کاروبار کے لئے قرض فراہم کرنے جیسے اقدامات اس پروگرام میں شامل ہیں۔ 

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈا ر بھی شریک ہوئے۔ اس معاہدے کے حوالے سے عثمان ڈار کا ا کہنا تھا کہ:''ایک نئے اور بدلتے ہوئے پاکستان کے لئے ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم سیاسی طور پر ذمہ دار، معاشی  لحاظ سے مظبوط اور معاشرتی طور پر ان  زمہ دار  نوجوانوں کو مدد فراہم کریں جو قابلیت، مساوات، رضاکاریت، شمولیت اور رواداری جیسی  اہم اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ شراکت داری ملک کے روشن مستقبل کی جانب اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔ میں اس اہم سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہونے پر پیپسی کو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔''