مشہور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے انتہائی کم قیمت 4 جی فونز متعارف کرا دیئے

12:21 PM, 16 Jun, 2021

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) موبائل ٹیکنالوجی دنیا کی مشہور کمپنی نوکیا نے سستے ترین فور جی فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی پراڈکیٹ کو نوکیا 110 فور جی اور نوکیا 105 فور جی کا نام دیا گیا ہے، یہ سادہ فیچر فونز ایل ٹی ای کنکٹویٹی سپورٹ کے حامل ہیں

صارفین یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ نوکیا کے نئے فونز کئی سالوں تک کام کرتے رہیں گے۔

 
ان فونز میں سنگل اور ڈوئل سم کی سہولت رکھی گئی ہے۔ یہ موبائل فونز مختلف علاقوں میں متعدد فور جی بینڈز سپورٹ فراہم کریں گے۔ یہ ورژنز جلد صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے ان فونز کا سائز مناسب رکھا گیا ہے، ان ڈیوائسز سے میوزک پلے اور کالز اچھے طریقے سے ممکن ہو سکیں گی۔

 
خبریں ہیں کہ نوکیا 110 فور جی میں کیمرا لگایا گیا ہے۔ دونوں فونوں کے اندر 1.8 انچ ڈسپلے ہے۔ بزرگ افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں آئیکون بڑے رکھے گئے ہیں۔

(بشکریہ نئی بات)

مزیدخبریں