امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے، امریکی صدر

11:36 AM, 16 Jun, 2020

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیگر ممالک کورونا مریضوں کو کلوروکوئن دوا دے رہے ہیں تاہم امریکی ادارے اس میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ روک دیے جائیں تو کیسز کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر 2020 میں صدارتی الیکشن ہار گیا تو پھر کچھ اور کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے گلے کو مضبوطی سے پکڑنے کو ختم کرنا ہو گا۔ چوک ہولڈز پر پابندی عائد کرنا اچھی چیز ہے کچھ حالات کے لیے ہمیں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور امریکہ میں 21 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 42 لاکھ  سے زائد ہو گئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 568 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 118 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزیدخبریں